Sunday January 19, 2025

پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر کا اعلان ۔۔بے احتیاطی کرنےوالوں کو اب ہو گا آرام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں ںے خبردار کیا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شادی ہالوں، ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں میں سب سے زیادہ بے احتیاطی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے اس ضمن میں کہا کہ مظفرآباد اور گلگت میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد کیسز ملک کے گیارہ شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکولوں کو کھولنے کی تیاری سب سے زیادہ کی گئی اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر بہتر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے لیکن کچھ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے۔ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرنے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں سے آنے والے لوگ 96 گھنٹے پہلے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں ںے خبردار کیا کہ اگر 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ نہیں ہو گا تو ان کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

FOLLOW US