Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ختم شُد۔۔۔ وفاقی حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خواب چکنا چور ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے الیکشن ریفارمز کاترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں جمع کروایا۔ وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہناتھا کہ الیکشن ریفارمز کا مقصد سینیٹ الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کی روک تھام ہے۔ سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی ترمیم کا اطلاق ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کئی لوگ دھاندلی کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے ہوں گی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ساتھ ای ووٹنگ کی سہولت بھی ملے گی، انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق میں 49 ترامیم کی جائیں گی، حکومت نے ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے۔

FOLLOW US