اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا وائرس کی تیزی سےپھیلتی ہوئی دوسری لہر کے خطرات کو بھانپتے ہوئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر نے اہم فیصلے کر لیے ہیں جس کے تحت تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے