Saturday May 18, 2024

خاتون سیاستدان کشمالہ طارق کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، دولہا کون نکلا؟ دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان اور محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمالہ طارق کے نکاح کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔
تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق کی رخصتی کی تقریب 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ تاہم تاحال خاتون رہنما کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US