Saturday May 18, 2024

“جتنے پیسے سے اورنج لائن ٹرین بنی، اتنے پیسوں میں ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل سکتی تھی”

لندن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی ۔ تفصیلات کے مطابقاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب سال میں اس پر سبسڈی دینی ہوگی، جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو اچھا تھا ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل جاتی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہےشہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیاگیا اس سے پہلےچائنیز کمپنی کےساتھ ہم نےمعاہدہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کامقابلہ کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 6 ماہ میں موٹروےپرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیئےجائیں گے پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش تھی کہ ہم درآمدات کو کم کریں ، ہماری کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ہوں ۔ تا کہ ملک میں توانائی کے مسائل حل ہو سکیں ۔

FOLLOW US