Friday November 29, 2024

پی ڈی ایم کی قیادت نے صدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایوان صدر میں رہنے کا کوئی جواز نہیں

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کی قیادت نے صدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایوان صدر میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی پرزور مذمت
کرتے ہیں۔ فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین آمیز خاکے لٹکائے گئے، گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،ایسے ناپاک اقدامات فوری روکے جائیں ۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرانس اور ڈنمارک نے بڑا جرم کیا ہے ہم فرانس اورڈنمارک کوپیغام دیتے ہیں جب ایسے ناپاک اقدامات ہوں گے تو یاد رکھو ردعمل بھی آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم اورصفدر کیساتھ پیش آئےواقعےکواخلاقی دیوالیہ پن قراردیتاہوں،ایک مہمان کوایئر پورٹ پرروکاگیا، ہم اس کی بھی مذمت کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ جب لاہورکی مسجدمیں فلم بندی ہوئی تو آپ کوحرمت نظرنہیں آتی؟کہتےہیں مزارقائد پرنعرے لگائےتھے،یہ توجرم ہے،اس پرتو کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کافیصلہ واضح طور پراعلان کررہاہےکہ پاکستان پی ڈی ایم کاموقف درست ہے،عدالتی فیصلےکےبعدآپ کےپاس حکومت میں رہنےکاجوازہی نہیں،عدالتی فیصلے کے بعد صدر مملکت مستعفی ہو جائے۔ان کا کہناتھا کہ ان جعلی حکمرانوں کیخلاف ہماری تحریک اوربھی تیز ہوگی،یہ حکمران جعلی تھےاورجعلی ہیں،ہم 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایورڈمیں تبدیلی نہیں ہونےدینگے،سندھ ہو یا بلوچستان ، جزائر پر سندھ اوربلوچستان کاحق ہے،کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق اورملکیت پرقبضہ کرنےکانہ سوچے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں تاریخی جلسے کےانعقاد پراہل بلوچستان اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

FOLLOW US