Sunday January 19, 2025

بشرٰی بی بی اورعلیمہ خان سیاست میں نہیں، گھٹیا بکواس مت کرو، شہباز گل ہم نے آج تک محترمہ مرحومہ کلثوم ہوں یا نصرت شہباز یا اسماء صاحبہ پر تنقید نہیں کی۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بشرٰی بی بی اورعلیمہ خان سیاست میں نہیں، بات کرنے سے گریز کرو، ہم نے آج تک محترمہ مرحومہ کلثوم ہوں یا نصرت شہباز یا اسماء صاحبہ پر تنقید نہیں کی، وزیراعظم کی اہلیہ اور ان کی بہن کے بارے گھٹیا بکواس کیوں کررہے ہو۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان یہ خواتین کبھی سیاست میں نہیں رہیں۔ بشرٰی عمران خان سیاست میں نہیں ہیں۔ نہ ہی علیمہ خان صاحبہ سیاست میں ہیں۔ کچھ غیرت کرو عابد۔عورتوں پر بات کرتے ہو۔

ہمت ہے تو پاکستان واپس آؤ۔ چوہے کی طرح باہر بیٹھ کر ایسی بلواس کرنے کا کیا فائدہ۔ اگر جواب نہیں ہے تو چپ رہو-گند نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر آپ کی والدہ ایک اچھی خاتون ہیں۔ یہ ان کی تربیت نہیں ہو سکتی۔ حیران ہوں یہ گندی ٹریننگ آپ کو کس نے دی جو آپ وزیراعظم کی اہلیہ اور ان کی بہن کے بارے ایسی گھٹیا اور گندی بکواس کر رہے ہیں۔ ہم نے آج تک محترمہ مرحومہ کلثوم صاحبہ ہوں یا نصرت شہباز صاحبہ یا اسما صاحبہ کو تنقید نہیں کی۔ اسی طرح انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب یہ نہیں بولتیں۔ اپنی کرپشن بچانے کے لیے مریم نواز نے والد، دادا، بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکار کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہے پائوں باندھ کر جھوٹ بولنا ،روز جھوٹ بولنا، روز پکڑے جانا، پکڑے جانے پر شرمندہ بھی نہ ہونا۔

FOLLOW US