Saturday May 18, 2024

پنجاب حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کا بھی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کرنےکا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن نے بھی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کرنے کا اعلان کردیا، ن لیگی قیادت جین مندر پرتقریب کا انعقاد کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی اورنج لائن ٹرین افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جین مندر پرصبح 10بجے تقریب میں ن لیگ کے سینئر رہنماء سردار ایاز صادق، خواجہ آصف ، پرویز ملک سمیت دیگر قیادت شرکت کرے گی۔

ن لیگی رہنماء خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میاں شہبازشریف کے کام آج بھی بول رہے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین شہبازشریف کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین کل بروز اتوار سے اپنے مقررہ روٹ پر چلا دی جائے گی۔ ٹرین کی افتتاحی تقریب کل 25 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہوگی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ٹرین کی روانگی کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں چینی قونصلیٹ کے افسران، صوبائی اور وفاقی وزراء و اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس پنجاب، پاکستان ریلویز کے حکام اور دیگر ملحقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفیر کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔ منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک پانچ بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین میں 1 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ ٹرین کا کرایہ 40 روپے فی مسافر ہوگا مذکورہ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 بجے سے چل کر رات ساڑھے 7 بجے تک چلا کرے گی ۔

جبکہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر دیگر روڈ پبلک ٹرانسپورٹ محلہ وار بند کی جائے گی۔ ٹرین کا کرایہ پچاس روپے مقرر کیا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔ لیکن پنجاب کابینہ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

FOLLOW US