Monday January 27, 2025

محسن داوڑ کو بلوچستان ائیر پورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہ ملی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ محسن داوڑ کوئٹہ پہنچ گئے تاہم ان کو ائیر پورٹ سے باہر آنے سے روک دیا گیا ہے۔ پی ٹی ایم کےرکن اسمبلی محسن داوڑ شیڈ و فلائٹ سے کوئٹہ پہنچے تھے اور انھیں پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم انھیں ائیر پورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس موقع پرپشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں نے ائیر پورٹ کےباہر سخت احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ اس سے محسن داوڑ کو ایک تقریب میں بلوائے جانے پر جماعت اسلامی کے کارکن مشتعل ہو گئے تھے اور پی ٹی ایم رہنمائوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ئوں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

FOLLOW US