Monday January 27, 2025

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب ) کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین ہونے کو ہے۔ جس کے تحت ایک ملزم اربوں روپے کی رقم رضا کارانہ طور پر واپس کرنے کےلئےتیار ہو گیا ہے۔ کراچی نیب کورٹ میں پی ایس او میں 23ارب روپے کی کرپشن کےخلاف ریفرنس کی تحقیقات ہوئیں۔ جس میں پی ایس اواور نجی آئل کمپنی بائیکو کے عہدیداران نامزد تھے۔ کامران لاری اور دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے اور کامران لاری نے پلی بارگین کی درخواست دی۔ درخواست میں ملزم نے موقف اپنایا کہ وہ ایک ارب 29لاکھ روپے واپس کرنا چاہتا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔ جس پر درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت منظور کر لی گئی۔

FOLLOW US