Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتوں کو غلط قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان کی اپوزیشن سے ملاقاتیں غلطی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ ان کے ساتھ
ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، میرا خیال ہے یہ ملاقاتیں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا، ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ اپوزیشن نے جو کچھ کیا بدقسمتی سے عدلیہ نے ان کا ساتھ دیا۔ الیکشن سمیت ہر چیز کے لیے تیار ہوں این آرو نہیں دوں گا ۔

FOLLOW US