Friday April 26, 2024

مریم نواز کا بلوچ طلباء سے اظہار یکجہتی کام کر گیا ۔ چیئرنگ کراس لاہور پر دھرنا دینے والے طلباء کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) بلوچستان ،گلگت بلتستان کے طلبا کی فریاد سنی گئی ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے سکالر شپ بحال کرنے کااعلان کردیا ہے،مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز نے مجھ سے پوچھے بغیر سکالرشپس بند کیں،سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کو دوبارہ سکالرشپ دینے پرآمادہ کرلیا،بلوچستان کے بچوں کو سکالر شپ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی ہے، بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان کے میرٹ پر آنے والے بچوں کو 100 فیصد سکالرشپ دینگے ۔

چودھری محمد سرور نے کہاکہ پنجاب حکومت سالانہ 2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے گی،مخیر حضرات بھی سالانہ 200 طالب علموں کو گرانٹ دیں گے، یہ گرانٹ فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلباکےلئے ہو گی، کل 16 کروڑ روپے کی گرانٹ طالب علموں پر سالانہ خرچ کی جائے گی،400طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی سو فیصد سکالرشپ دے گی۔گورنر پنجاب نے کہاکہ مریم نواز کی بلوچ طلبا سے یکجہتی،اپوزیشن ہمیشہ ایسے ایشوز کو استعمال کرتی ہے،ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزموں اور مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں، نوازشریف کس ویزے پر برطانیہ میں موجود ہیں ،معلوم نہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،احتساب بھی بلاتفریق ہونا چاہئے،اپوزیشن کاایجنڈااورمطالبات واضح نہیں ہیں ،کچھ بھی ہو جائےحکومت5 سال پورے کرے گی۔

FOLLOW US