Monday January 20, 2025

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینک اکائونٹ میں کتنی رقم پڑی ہے انھوںنے تین سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیداوں اور بینک اکائونٹس کی تفصیلا ت جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ تین سالوں میں 66لاکھ 71ہزار722روپے ٹیکس دے چکے ہیں۔ جبکہ انھی تین سالوں میں ان کی آمدن پانچ کروڑ 34لاکھ 97ہزار روپے سے زائد رہی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ انہوں نے فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں دو 800 گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 30ہزار 856 روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ہیں

FOLLOW US