اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہمیں بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے ٹشیرنگ سے ٹیلیفونک رابطے پر کیا،
اس دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور کرونا وبا کے باعث درپیش معاشی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے وبا پر قابو کیلئے بھوٹان کی قیادت کے اقدامات کی تعریف کی اور وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے اپنے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،
وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے ٹشیرنگ کا کہنا تھا خان صاحب آپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ جس طرح آپ نے پاکستان میں کورونا پر قابو پایا ہے شایدہی کسی اور ملک میں پایا گیا ہو اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توجہ جانوں کے تحفظاور معیشت کو متحرک کرنے پر مرکوز رہی ، اسی لیے اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی اپنائی جس کے باعث کرون وبا کو روک پائے۔وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک پر کرونا کے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے منفی معاشی اثرات کے باعث قرضا سے متعلق عالمی اقدامات پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے۔گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بھوٹانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا پاکستان زائرین کو بدھ مت کے مقدس مقامات پر خوش آمدید کہے گا۔