Wednesday May 15, 2024

چینی آٹا بحران ہم کمزور ہیں، کچھ نہیں کرسکتے حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ گندم بحران پر ماضی کی کوتاہیاں دو سال میں دور نہیں ہو سکتیں ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرا م کیپیٹل ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ گند م بحران پر ہم کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کمزور ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ اپنی ضرورت سے کم جبکہ پنجاب ضرور ت سے زائد گندم پیدا کرتا ہے۔ ہم نے بھی گندم کے بحران دیکھے ہیں لیکن ان پر قابو بھی پایا ہے۔ جبکہ پنجاب کی گند م خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان چلی گئی ہے۔

چینی کا بحران ہو یا گندم کا ، یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بحران سندھ نے پیدا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ چلو چینی اور آٹے کو تو چھوڑو ، دوائیاں کیوں مہنگی ہوئی ہیں ،کیا وہ بھی برآمد ہوئی ہیں۔

FOLLOW US