Monday January 20, 2025

پاکستان کے پاس صرف 14سال کی گیس باقی بچی ہے حکومت نے انتہائی خوفناک اعتراف کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے پاس صرف 12سے 14سال کے گیس کے ذخائر باقی بچے ہیں۔ خصوصی مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر کہتے ہیں کہ چونکہ ملک میں گیس کے کوئی بھی ذخائر دریافت نہیں ہوئے اس لئے ملک میں 12سے 14سال کی گیس باقی بچی ہےْ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس سردیوں میں ملک میں گیس کی قیمت بالکل نہیں بڑھائی جائے گی۔اس مالی سال کے آخر یعنی جون 2021 تک صارفین کو موجودہ قیمت پر ہی گیس فراہم کی جائے گی۔

حکومت گذشتہ حکومت کے مقابلے میں عالمی منڈی سے کہیں سستی گیس خرید رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال قدرتی گیس کے صارفین کے بلوں میں گیس کی قیمت نہیں بڑھے گی۔ندیم بابر نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر گیس کی پیدورا بہت تیزی سے گر رہی ہے،پچھلی حکومت نے ایک اچھا کام کیا ایل این جی نظام میں شامل کر دی اور برا کام کیا کہ مقامی پیدوار پر توجہ ہونی چاہئیے تھی وہ نہیں رہی

FOLLOW US