Monday January 20, 2025

کراچی واقعہ بہت بڑا TURNING POINT ثابت ہوسکتا ہے پاک فوج کے سپہ سالار نے اچانک کس اہم شخصیت کو فون گھما دیا وفاقی حکومت کےلئے خطرات کی گھنٹیاں بجنے لگیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان کہتے ہیں کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اورکراچی واقعے پر اپنی تشویش ظاہر کردی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان کا کہناتھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ٹیلیفون کال میں آئی جی سندھ مشتاق مہر سے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے حالیہ واقعے پراپنی تشویش کا اظہار کیااور یقین دلایا کہ اس کی شفاف تحقیقات ہونگی، اقدامات ہوں گے ،پولیس و فوجی اداروں میں رابطے مزیدمستحکم اور مضبوط ہوں گے۔دریں اثنا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

FOLLOW US