Monday January 20, 2025

کسی بھی راہگیر کو کسی کتے نے کاٹا تو مقدمہ میونسپل افسر کے خلاف درج کیا جائے گا،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے میونسپل افسروں کوخبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی راہگیر کو کسی کتے نے کاٹا تو مقدمہ میونسپل افسر کے خلاف درج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ا یک شہری فہیم احمد کی درخواست کی سماعت کی مختلف اضلاع سے میونسپل افسران بھی اس موقع پر پیش تھے۔ عدالت عالیہ نے سندھ میں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔ میونسپل افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں کتا مار مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کیں۔اس پر عدالت عالیہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکم سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ جس بھی علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تو اس کا مقدمہ متعلقہ میونسپل افسر کے خلاف درج کرایا جائے گا۔

FOLLOW US