دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ پارٹی کی 200شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت علی جتوئی سےملاقات کے دوران ان پارٹی کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے والا واضح اعلان کیا۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس لال خان لغاری جو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر بنداہ علی لغاری
کے قریبی دوست اور رشتے دار بھی ہیں انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اصل ہیرو اور ملک و قوم کے مخلص رہنما ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے اپنی جگہ سے نہیں ہل پائے گی، سندھ کے عوام نے خاص طور پر دادو کے ووٹرز نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ دیے لیکن جب نتائج کا اعلان ہوا تو یہ دیکھا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کامیاب ہوئے