بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی نواز شریف کے فوج مخالف بیانئے سے علیحدگی اختیار کر نیوالے ہیں؟آرمی چیف اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطے کے بعد پہلا بڑا دعویٰ آگیا

       

لاہور (نیوز ڈیسک) سینیئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بلاول کو ٹیلی فون کے بعد پی پی اور بلاول یقیناََ فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں سینیئر صحافی کامران خان نے لکھا ہے کہ “بلاول کے لئے راستہ چننا اب آسان ہوگا جس شفیق انداز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلاول بھٹو کی شکایات سنیں انکی اشک شوئی کی تسلی کے احکامات دئے بلاول اور پی پی پی یقیننا نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کریں گے اور تمام پاکستان اس تبدیلی کو نوٹس کرے گا”

۔کامران خان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بلاول سے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو نوز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے الگ ہوتے نظر آئیں گے اور یہ تبدیلی سارا پاکستان دیکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے جس شفقت سے بلاول کی شکایات سنی ہیں، اس سے بلاول فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔ انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی ۔ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔بلاول بھٹو نے واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، کورکمانڈر کراچی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی جلدازجلد شفاف تحقیقات کی جائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورکمانڈر کراچی واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرکے حقائق کا تعین کریں۔ یادر ہے کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے معاملے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کروائی گئی۔ جس کے باعث آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہرغیرمعینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ 15روز کیلئے چھٹی پر گئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
کراچی سے گرفتار دہشتگرد افغان حساس ادارے کے افسر نکلے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے رابطے میں تھے، موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف۔
بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا۔ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے-ٹو سر کرنے میں کامیاب، پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر کمشنر آفس دھماکے سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ، متعدد گاڑیاں تباہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

سپورٹس
شاہد آفریدی کی بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا ،سابق کپتان کاٹوئٹ
کورونا کے بڑھتے کیسز،پاکستان سپر لیگ 6کو ملتوی کردیا گیا
پی ایس ایل کھیلنا آئی پی ایل سے زیادہ فائدہ مند،ڈیل سٹین کے انٹرویو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا
پی ایس ایل 6ملتوی نہیں ہوگی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،پی سی بی نے تصدیق کردی
پی ایس ایل چھ، لاہوراور کراچی کا میچ چھ کروڑبھارتیوں نے دیکھا۔۔
میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy