Monday January 27, 2025

اب مہنگائی سے ہو گی لڑائی، اشیاء خور د و نوش کی قیمتیں کم کرنے کے لیےسستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے بعدپنجاب کے دیگر شہروں میںسستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے محکمے کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اورسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں سستے سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیںگی۔سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوری اقدامات کریںگے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سستے سہولت بازار جلد کام شروع کردیںگے۔

FOLLOW US