Monday January 27, 2025

بریکنگ نیوز:پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر ، کرونا کے نئے کیسز، تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 652 ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 652 ہوگئی ہے۔تفصلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ صوبے میں کرونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کروناوائرس سے گزشتہ روز کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 298 ہوگئی، اب تک 1,465,854 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،

کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,238 ہو چکی ہے۔لاہور میں 45، راولپنڈی 5، گجرات4، ملتان23 اور لودھراں میں 1 کیس سامنے آیا۔ بہاولپور3، جہلم2، رحیم یار خان 1اور گوجرانوالہ میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح سرگودھا2، اٹک2 جبکہ مظفر گڑھ، بہاولنگر اور جھنگ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

FOLLOW US