Monday January 27, 2025

کرونا پاکستان میں ایک بار پھر تباہی خیز ہو گیا ، ملکی روح رواں شخصیت مہلک وبا کا نشانہ بن گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا پاکستان میں ایک بار پھر تباہی خیز ہو گیا ، ملکی روح رواں شخصیت مہلک وبا کا نشانہ بن گئیں ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ معاون خصوصی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی علامات کم ظاہر ہوئی ہیں تاہم گھر سے کام جاری رکھیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US