Monday January 27, 2025

سندھ میں گورنر راج کیلئے کاغذی کارروائی تیار ہے، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کیلئے کاغذی کارروائی تیار ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی طلعت حسین نے وفاقی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑی تو کاغذی کارروائی تیار ہے۔انہوں نے وزارت قانون کے حکام کے
حوالے سے دعویٰ کیا کہ سندھ میں تاحال گورنر راج کے نفاذ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم جب بھی وقت آئے گا تو تمام قانونی پیچیدگیاں پہلے ہی حل کی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی باتیں کی جاتی رہی ہیں، تحریک انصاف کے وزرا و رہنما بڑھ چڑھ کر گورنر راج کے بارے میں بیانات دیتے رہے ہیں تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US