Friday November 29, 2024

روز ویلٹ ہوٹل میں بھوتوں کا کمرے سے نکل کر پورے ہوٹل پر قبضے کا تاثر۔۔ہوٹل میں جانے والے صحافی نے حقائق بتادئیے

لاہور (نیوز ڈیسک) روز ویلٹ ہوٹل میں بھوتوں کا کمرے سے نکل پورے ہوٹل پر قبضے کا تاثر پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کا روز ویلٹ ہوٹل سرکاری اعلان کے مطابق 31 اکتوبر سے بند ہونا ہے۔ہوٹل کے سابق گیسٹ اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 1408 کے آسیب زدہ کمرہ میں موجودگی کی ترید کر چکی ہیں،لیکن روز ویلٹ ہوٹل کے موجودہ زمینی حقاق ہوٹل انتظامیہ کے موقف کے تمام دعوؤں کی کھلی تردید کر رہے ہیں۔ جنگ اخبار رپورٹ کے مطابق زمینی حقائق جاننے کے لیے جب 13 اکتوبر رات نو بجے ہوٹل پہنچ کر جو جشم دید معاہدہ کیا گیا اور تصدیق کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئی،

اس کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہوٹل عملی طور پر مہمانوں کے لیے نہ صرف 31 اکتوبر سے قبل ہی عملا بند کیا جا چکا ہے اور بھوتوں نے عملا ایک کمرے سے نکل کر فرنٹ ڈیسک سمیت پورے ہوٹل پر قبضہ جما رکھا ہے۔ جب صحافی ہوٹل پہنچا تو معروف شخصیات کے استعمال میں رہنے والے کمروں پر تالے لگے ہوئے تھے۔ہوٹل کی گراؤنڈ فلور پر واقع مہنگے اسٹورز کے شو کیس کی روشنیاں بدستور آن تھیں۔ہوٹل کی لابی فرنٹ ڈیسک اور داخلے کے لیے تمام دروازوں پر تالے لگا کر ایک پیلے ربن کے پھیلاؤ سے بند ہونے کا ثبوت واضح تھا۔ہوٹل کی لابی میں مدھم ، لائٹس، خالی اور خاموش فرنٹ ڈیسک ، ہوٹل لابی میں کسی بھی گیسٹ، سیکیورٹی عملی اور کسی بھی انسان کی عدم موجودگی ایک عجیب منظر پیش کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان 31 اکتوبر سے ہوٹل کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مین ہیٹن کے قلب میں واقع پاکستانی ملکیت میں موجود روزویلٹ ہوٹل نے اعلان کیا تھا کہ وہ 31 اکتوبر سے مہمانوں کے لیے اپنے دورازے مستقبل طور پر بند کردے گا اعلان میں کہا گیا کہ موجودہ معاشی اثرات کے باعث نیویارک کا گرینڈ ڈیم روزویلٹ ہوٹل تقریباً 100 برس تک مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد 31 اکتوبر سے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کر رہا ہے.

FOLLOW US