Thursday November 28, 2024

کپتان کا وژن کامیاب۔۔!! آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے خوشخبری سُنا دی، بالآخر وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ [IMF] نے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی۔ عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہرواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور اِس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد ہے وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام سرکاری مشینری کو متحرک کریں گے اور آنے والے دنوں میں ہماری اب پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی گیس اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بحث ہوئی، وزراء نے بڑھتی مہنگائی پر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید، شیخ رشید، فیصل واوڈا اور دیگر وزراء نے مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشاورت جاری ہے، حکومت جلد ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کرے گی، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام سرکاری مشینری کو متحرک کریں گے، آنے والے دنوں میں ہماری اب پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی اور ساری صورتحال خود مانیٹر کررہا ہوں، دیکھتے ہیں اب مافیا کیا کرتا ہے۔

FOLLOW US