Monday January 27, 2025

’’ٹائیگر فورس ہماری مارکیٹوں میں آئی تو۔۔۔‘‘ تاجر رہنماؤں کا بڑا اعلان، ن خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائیگر فورس والے اگر دکانوں پر آئے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، تاجر رہنما محمد نعیم میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ان کی بات نہیں مانیں گے ہم تو ان کو جوتے ماریں گے، تاجر رہنما نے کہا کہ ٹائیگرز فورس والے ہماری دکانوں اور مارکیٹوں میں آئیں تو سہی، ہم انہیں جوتے ماریں گے، جب اینکر نے کہا کہ وہ صرف قیمتیں چیک کرنے آئیں گے

تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کس حیثیت سے ہماری دکان میں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ قانون کے برعکس جو کوئی بھی کام کرے گا وہ جوتے کھائے گا۔ خیال رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کو ٹاسک سونپے جا رہے ہیں جس میں وہ مارکیٹوں میں جا کر یہ چیک کریں گے کہ کس مارکیٹ میں کس چیز کے ریٹ زیادہ ہیں۔ تاہم تاجر رہنماؤں کی جانب سے اس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US