Sunday January 19, 2025

پاکستان سے فرار ہو جانے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے۔۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے فرار ہو جانے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے، میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لیے مایوس کن ہوگی، 10 روز اہل خانہ کے ساتھ گزار کر واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کئی روز بیرون ملک رہنے کے بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ ان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ بیرون ملک واپس چلے گئے ہیں۔

کچھ صحافیوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری پاکستان سے فرار ہوگئے، اب ملک واپس نہیں آئیں گے۔ تاہم اب زلفی بخاری نے پاکستان واپس آنے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لیے مایوس کن ہوگی، 10 روز اہل خانہ کے ساتھ گزار کر واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ جو کہتے تھے میں بھاگ گیا ہوں، کیا وہ اپنا جھوٹ تسلیم کریں گے؟ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ صحافت جیسے معزز پیشے کو داغ دار کررہے ہیں۔

FOLLOW US