Thursday November 28, 2024

اچھا تو یہ قصہ تھا۔۔!! سانحہ موٹر وے کا مرکزی مجرم عابد کہاں اور کیسے چُھپا رہا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے بد اخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی نے کہا میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے ارادے سے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا جب کہ میں اور شفقت کورول جنگل کی طرف چلے گئے جہاں ہم نے دو تین ٹریکٹر ٹرالی والوں کو لوٹا۔ مرکزی ملزم عابد نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ موٹر وے پرگاڑی کے انڈیکیٹر جل رہے تھے،

وہاں پہنچے تو خاتون کو دیکھ کر گاڑی سے نکلنے کا کہا جب کہ خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور اسے زبردستی باہر نکالا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ خاتون سے گھڑی، زیورات اور رقم لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا اور جب اس نے انکار کیا تو اس کے بچوں کو نیچے لے گئے، خاتون بچوں کو بچانے آئی تو اسے ظلم کا نشانہ بنایا۔ مرکزی ملزم عابد نے انکشاف کیا کہ واقعے کے کچھ دیر بعد ڈولفن اہلکاروں نے آکر شوٹنگ کی تو ہم فرار ہوگئے اور میں ننکانہ جب کہ شفقت دیپالپور چلا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹروے بد اخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔

FOLLOW US