Friday May 3, 2024

عمران خان کو کون لایا؟ اینکر پرسن پارس جہانزیب کے سوال پر شیخ ریشد نے ایسا کرارا جواب دے دیا کہ اپوزیشن بھی ہل کر رہ گئی۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سماء ٹی وی کی اینکر پارس جہانزیب کو ایک تندوتیز انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے حسب سابق پیش گوئیاں کیں اور اپوزیشن کو بھر پور لتاڑا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں شر پسندی کا خطرہ ہے۔ مجھ سمیت کوئی بھی مارا جاسکتا ہے۔ پارس جہانزیب نے دوران گفتگو ان کو یاد دلایا کہ مسلم لیگ نواز کہہ رہی ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے جواب دیا کہ ‘مسلم لیگ کا سیاسی باپ کہہ رہا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف نہیں ہوں۔

’ اینکر نے بتایا کہ وہ عمران خان کو لانے والوں کے خلاف ہیں۔ شیخ رشید نے جذباتی ہوکر کہا کہ ’وہ عمران خان کو لانے والوں کے اس لیے خلاف ہیں کہ فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔’ اینکر نے سوال کیا کہ عمران خان کو کون لایا ہے۔ جواب میں شیخ رشید نے انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کو اللہ لایا ہے اور یہ پاکستان کی قوم لیکر آئی۔ اور ان کو عمران خان جیل لے کر جائے گا۔’ شیخ رشید نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کو اللہ لایا ہے۔ تھوڑی بہت سپورٹ اگر حاصل ہے تو وہ پاکستان میں ہمیشہ رہی ہے۔’ اینکر نے پوچھا کہ کیا اپوزیشن کی لڑائی عوام کے خلاف ہے۔ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کو لانے والوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے جواب دیا کہ ‘یہ اس سے لڑ رہے ہیں جو پاکستان کی سلامتی کی نشاندہی ہے۔ ورنہ وہ ہوگا کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔ یہ چور لاتوں کے اندر سے ہاتھ ڈال کر کانوں کو لگائیں گے اور یہ چور ساری زندگی جیل سے نکل نہیں سکیں گے۔

FOLLOW US