بھارت افغانستان کو کس طرح استعمال کر کے دو مسلمان ممالک کو لڑانے کی سازش کر رہا تھا؟ پاکستانیوں کی آنکھیں کھول دینے والا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان علما بورڈ علامہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت افغانستان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ،حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بھارتی سازشوں کو ناکام بنا دیا ۔مولانا طا ہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مخالفین پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتا تھا ،
گزشتہ روز کراچی میں ہونے واقع میں بھی بھارت ہی ملوث تھا ،اس سلسلے میں ہمارا رابطہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ہوا ہے ،انہوں نے کہا مذہبی منافرت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مولا نا طاہر اشرفی نے کہا ہم یونین سطح پر مذہبی ہم اآہنگی کے فروغ پر کام شروع کر رہے ہیں،علما نظریاتی سرحدکے محافظ ہیں ،مخالف چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلے ،بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ،فوج سے متعلق بات کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان کی بقا کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ،پوری عوام پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔