Tuesday April 30, 2024

شیخ رشید حد پار نہ کریں ورنہ بہت مہنگا پڑے گا ن لیگ نے شیخ رشید کو دوٹوک پیغام دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نےمریم نواز کو مخاطب کیا ، شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں ، شیخ رشید اپنی حد پار نہ کریں ورنہ انہیں یہ معاملہ منہگا پڑے گا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے مریم نواز پر بھی انہوں نے مقدمہ درج کیا ہے ، کیوں کہ مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کےاعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ، بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا ،

حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا ، شیخ رشید پرویز مشرف کےدور میں بھی کہتے تھے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف واپس آئے تو شیخ رشیدنواز شریف کے پیچھے پھرتے رہے کہ واپس لے لو ۔ قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب دفتر لاہور میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رانا ثنا اللہ اور کیپٹن ر محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی ، اس موقع پر رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش ہوئے ، جب کہ کیپٹن ر صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں جلسے کی تاریخ پر اختلاف سامنے آگیا ، اختلاف کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر ہوا، پیپلزپارٹی نے اعتراض کیا کہ کوئٹہ میں 18اکتوبر کو جلسے کی تاریخ کا اعلان جے یوآئی ف نے کیا ہے ، جبکہ 18اکتوبر کوکراچی میں شہداء کارساز منایا جاتا ہے، اب 18اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا ، جے یوآئی ف نے 11اکتوبر کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے 18اکتوبر کردی تھی ، جس پر اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اعتراض کیا کہ 18اکتوبر کو کراچی میں شہداء کارساز ریلی نکالی جاتی ہےلیکن جے یوآئی ف نے 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کردیا ہے ، اس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اکتوبرکو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔

FOLLOW US