Saturday May 18, 2024

پاپڑ فروش، مزدور ، کباڑیے کے بعد اینٹوں، بجری والے کی انٹری بجری فروش نے بھی کتنی بڑی رقم سلمان شہباز کو بھیجنے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کو لاکھوں کروڑوں روپے بھجوانے والے ملزمان میں پاپڑ فروش، مزدور اور کباڑیے کے بعد اینٹوں، بجری والے کی نئی انٹری،نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک بجری والے کی طرف سے بھی ہزاروں ڈالر منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بجری والے کا تعلق اندرون سندھ کے چھوٹے سے قصبے سے نکلا ہے جس نے رقم سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہباز فیملی کے کسی فرد سے تعلق نہیں، جعلسازی کی گئی۔نیب دستاویزات میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری والے پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دبئی سے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے،رقم بھیجنے کے لیے جس شخص کا اکائونٹ استعمال کیا گیا وہ صرف اینٹوں اور بجری کا کام کرتا ہے جس نے رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

FOLLOW US