Saturday May 18, 2024

مریم نواز کا جلسہ، پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی۔۔ پی ٹی آئی کا مقابلے میں ‘محب وطن’ ریلی نکالنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 16 اکتوبر کو گجرانوالہ میں ’ محب وطن ‘ ریلی نکالنے کا علان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جلسے کے جواب میں پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی سے معطل کیے جانے والی لیگی رہنماؤں نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، گوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے گجرانوالہ میں جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہی ’ محب وطن ‘ ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ یونس انصاری کے مطابق ریلی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، کیوں کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ، جب کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد ڈیموکرٹیک موومنٹ کے 18اکتوبر کو ہو نے والے پہلے جلسے کی تاریخ پر پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے 18اکتوبر کو کو ئٹہ میں ہو نیو الے پی ڈی ایم اے کے پہلے جلسے پر تحفظات کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر سال 18اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کراچی میں مناتی ہے جس دن 177لوگ شہید ہو ئے تھے اس دن ہم کراچی میں ایک عظیم الیشان جلسہ منعقد کر تے ہیں اس لئے اس سال بھی ہم نے سانحہ کارساز پر کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جے یو آئی نے اپنے طور پر جلسے کی تاریخ تبدیل کی تھی

FOLLOW US