Saturday November 30, 2024

بریکنگ نیوز: بچوں کیلئے خوشخبری۔۔!! سکولوں میں اسمبلی اور بریک پر پابندی عائد، اوقات کار میں کمی کردی گئی

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے اسکولوں میں اسمبلی اور بریک پر پابندی عائد، پرائمری و مڈل اور ہائی اسکولوں کے اوقات کار می میں بھی کمی کر دی گئی، چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تعلیمی ادارون میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی اور بریک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ پرائمری و مڈل اور ہائی اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تمام کلاسز میں صرف5 پیریڈ لیے جائیں گے۔

اوقات کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہائی اسکول کی حاضری صبح 8 بجکر10منٹ اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی ۔ جبکہ پرائمری اسکولوں میں ساڑھے8بجے حاضری اور ساڑھے 12 بجےچھٹی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک میں دوبارہ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو بند کر دیے جانے کی خبروں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ملک میں 15 اکتوبر سے دوبارہ اسکول بند کر دیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

FOLLOW US