Wednesday May 15, 2024

شہباز شریف صاحب! اس عمر میں وہ حرکتیں نہ کریں جس سے کمر میں درد ہوتا ہے۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کے کیس میں ریمانڈ پر ہیں، وہ چھٹی پر نہیں ہیں۔ سوالات کا جواب دیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شیئر پیغام میں شہزاد اکبر نے میاں شہباز شریف کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ حراست میں سے خواہشات کا اظہار کررہے ہیں، آپ ریمانڈ پر ہیں سولات کا جواب دیں، آپ وہاں چھٹیاں منانے نہیں گئے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر شہباز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “شوباز صاحب آپ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس میں ریمانڈ پر ہیں چٹھی پے نہیں،

سوالات کا جواب دیں،جہاں تک کمر درد کی بات ہے میرا مشورہ ہے اس عمر میں وہ حرکتیں نہ کریں جس سے کمر میں درد ہوتا ہے،میری اطلاع کے مطابق اصل شکایت آپکو بڑے بھائی سے ہے جس نے ش لیگ بننے سے پہلے ختم کر دی۔ واضح رہے کہ شہزاد اکبر کی جانب سے یہ پیغام شہباز شریف کے اس بیان کے ردعمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ “میری کمر کو کچھ ہوا یا میری جان گئی تو ایف آئی آر عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف درج کراؤں گا، آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایماء پر ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہونے کی وجہ سے نیب کی حراست میں ہیں۔

FOLLOW US