Monday January 20, 2025

ۡسونا چھوڑیں آٹے کی فکر کریں ۔آٹا بھی غریب کی پہنچ سے باہر ۔قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا ؟جان کر ہوش اڑجائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) چکی کا آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے اضافہ کر دیا، دیسی آٹے کی فی کلو قیمت 76 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہو گئی، آٹے کی مہنگائی پر شہری پریشان ہیں حالیہ اضافے کو ظلم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عام آدمی کے لیے آٹے کی خریداری مشکل سے مشکل تر ہو گئی، چکی کا آٹا پھر مہنگا کر دیا گیا،،دیسی آٹا 2روپے اضافے کے بعد 78روپے فی کلو ہو گیا۔ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی نئی قیمت جاری کردی۔عوام کا کہنا ہے کہ آٹا مسلسل مہنگا ہورہا ہے، دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا۔

حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہے۔جنرل سیکرٹری لاہورآٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمن نے کہا کہ آٹے کی قیمت پنجاب میں گندم کی شدید قلت کے باعث بڑھ رہی ہے، غلہ منڈیوں میں گندم2500 روپے فی من تک پہنچ گئی، حکومت گندم بحران پر قابو پانے میں ناکام ہے۔گزشتہ ماہ بھی چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں چار روپے اضافہ کیا تھا اور اب رواں ماہ کے آغاز پر پھر دو روپے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

FOLLOW US