Saturday November 30, 2024

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے
جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔

FOLLOW US