Tuesday May 21, 2024

یا اللہ رحم ۔۔۔ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر زلزلہ، تشویشناک اطلاعات موصول

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

FOLLOW US