Saturday November 30, 2024

کھوکھر پیلس میں خاص ملاقات مریم نواز کی بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اہم ملاقات کی تفصیلات بتادیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا کہ میری اطلاع کےمطابق مریم نوازکی ایک انڈین سے ملاقات کھوکھرپیلس میں ہوئی ، پریس کانفرنس کے بعد مریم نوازاسی جگہ پررکی رہیں ، سگنل ملنے پر وہاں سے نکل کرسیدھی کھوکھرپیلس پہنچیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو مخاطت کرتے ہوئے کہا کہ راناصاحب! آپ شہبازشریف کے ساتھ ہیں ، وہ آپ کویہ نہیں بتائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ لندن میں نوازشریف نے جو ملاقاتیں کی ہیں وہ ہمیں پتہ ہے ، لیکن ہمیں نوازشریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ، تاہم ان کے بیانات کو ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کریں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ منگل کو جس سفارتخانے میں ملاقاتیں کیں ہمیں سب پتا ہے ، میرا مؤقف تھا نوازشریف کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے، کیوں کہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا ، اور 10ماہ بعد بات چلے گا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے ، جب کہ نوازشریف کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں ، کسی کو شک نہیں بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کیخلاف سرگرم ہے ، بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے ، انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائیں، بھارتی اسٹریٹجک ماہرنےکہا پاکستان کی فوج کوہٹ کرو، جب پاکستان کی فوج کمزور ہوگی تو پاکستان کمزور ہوگا،اس بات میں شک نہیں کہ بھارت پاکستان کوتوڑنے کے درپے ہے۔

FOLLOW US