Monday January 20, 2025

سعودی عرب وزیراعظم سے سخت ناراض ہے، نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ہماری جان چھڑوائیں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف صحافی عمران خان ریاض کے مطابق سعودی عرب وزیراعظم سے سخت ناراض ہے، نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ہماری جان چھڑوائیں ن لیگ کے قائد کو باہر لے جانے میں بھی سعودی عرب کا ہی کردار ہے، گزشتہ سال سے معاملات خراب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ترکی،ملائیشیا،چین اور ایران کے سطح تعلقات ایک اور سطح پر کے گئے تھے۔ انہوں نے کچھ ملاقاتیں کی تھیں جس میں سعودی عرب شامل نہیں تھے۔محمد بن سلمان ان ملاقاتوں کا ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس تمام معاملے میں عمران خان لیڈنگ پوزیشن میں تھے۔وہاں پر ایک نئے اتحاد کی بات ہو رہی تھی۔ جب سعودی عرب کو یہ انفارمیشن موصول ہوئی تو عمران خان ان کے لیے نا قابل قبول ہو گیا،وہ اس لیے کہ 26 لاکھ لوگ سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔ 16لوگ متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں۔پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ انہی دو ممالک سے آتا ہے۔انہی ممالک نے پاکستان کو ادھار پیسے بھی دئیے تھے،پٹرول بھی ادھار دیا تھا۔دونوں ممالک نے شدید ردِعمل دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہمارے عمران خان پر بہت احسانات ہیں۔اس لیے انہوں نے کہا کہ یہ بندہ بطور وزیراعظم ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی اس حوالے سے بات کی۔اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ہی سعودی عرب کا ایک بندہ چھوڑا،انہوں نے سعودی عرب کا غصہ ختم کرنے کے لیے نواز شریف کو ریلیف دیا۔

FOLLOW US