Monday January 20, 2025

پاکستان کا غدار کون؟ کس نے 50ہزار میں عاصم سلیم باجوہ کا ڈیٹا بھارت کو دیا؟بھارتی میجر نے سب ا گل دیا،پاکستانی کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔ گوروآریا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سےمتعلق ڈیٹا ایک پاکستانی نے فراہم کیا۔ سی پیک منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ سی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات لگانے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔ گوروآریا نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے متعلق معلومات ایک پاکستانی نے فراہم کیں، بیس سے پچاس ہزار کے بدلے سب کچھ معلوم ہو جاتا ہے، ایس ای سی پی اور نادرا سے باجوہ فیملی کے بارے میں ریکارڈ نکالا گیا۔ گوروآریا نے کہا انہیں معلومات بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ملتی ہیں۔

FOLLOW US