Monday January 20, 2025

بلاول بھٹو نے پارٹی آفس میں لگی شاہ محمود قریشی کی تصویر اتارنے سے کیوں منع کردیا؟کائرہ منہ تکتے رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ماڈل ٹائون لاہور میں واقع پارٹی کے پنجاب آفس میں لگی شاہ محمود قریشی کی تصویر ہٹانے سے منع کر دیا ۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ دفتر میں لگی سابق صوبائی صدور کی تصاویر میں شاہ محمود قریشی کی تصویر بھی ہے.ہماری تجویز تھی کہ جو رہنما پارٹی چھوڑ گئے ان کے تصویریں اتار دیں لیکن چیئرمین بلاول بھٹو نے منع کر دیا کہ تصویروں کو اتارا نہ جائے، یہ ہسٹری ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمودقریشی اس وقت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اوروزیر خارجہ کا عہدہ ان کے پاس ہے ۔

FOLLOW US