Monday January 20, 2025

مریم اور نوازشریف ایک سال 10 ماہ تک بارگین کرتے رہے اپنی بات پر قائم ہوں کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نکلے گی

لاہور (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف ایک سال 10 ماہ تک یہ خاموش رہے، کیوں کہ یہ بارگین کر رہے تھے ، اپنی بات پر قائم ہوں کہ (ن) لیگ میں سے (ش) لیگ نکلے گی ، فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں ، 20فروری تک ان کی تحریک چلے گی ، تب تک امریکامیں الیکشن ہوں گے ، پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیں گے ، بلاول سےمیری محبت ہے ، اس لیے پتا ہے وہ استعفیٰ نہیں دےگا ، عمران خان نے نوازشریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دیکر غلط کیا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفا قی وزیر ریلوے نے انکشاف کیا کہ اب سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے ، جس کے لیے گٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے ، یہی لوگ پہلے ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، کیوں کہ تب یہ بارگین کررہے تھے ، حلفیہ کہہ رہاہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کررہے تھے ، اس میں بہت سے اور بھی لوگ شامل ہیں، مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے ، کوئی مسلم لیگی پاک فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا ، نواز شریف تیاری کریں، کیوں کہ آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے ، جب کہ نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے ، ویسے بھی آنے والے 4 ماہ اہم ہیں ، اس عرصے میں جھاڑو پھر جائے گا ۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ، کیوں کہ ان کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے ، نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردارکشی کی، جب کہ اداروں کے خلاف تو نواز شریف کے رویے کی ایک تاریخ ہے، سابق وزیراعظم نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا ، وہ بھول گئے کہ آپ نے جونیجو کے پیٹ پر چھرا مارا ، فوجی جوتوں سےنکل کر آپ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر بنے، آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتے تھے ۔

FOLLOW US