Monday January 20, 2025

خواجہ آصف کی آصف زرداری سے معافی کے بعد شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔۔۔ اے پی سی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دینے والی خبر

اسلام آباد ، کراچی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی ہے اور موقف اپنایا کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اگرسابق صدر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں تاہم اب پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آگئیں۔شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کسی کی ایما پر بیان دیا جس سے حکومت کو فائدہ پہنچا اور خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا حصہ ہیں اور دنوں جماعتوں کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف کے ایک بیان نے ہنگامہ برپا کردیا جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ آصف علی زرداری پر انہیں اعتماد نہیں۔

FOLLOW US