Monday January 20, 2025

نواز شریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت اس کی پوری مدد کر رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو پھر کسی بات کی پرواہ نہیں کی جائیگی اور سب لوگ جیلوں میں جائیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، بھارت اس کی پوری مدد کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کرنے کا حق ہے تاہم جس وقت انہوں نے قانون توڑا، وہ ان سب کو ایک ایک کر کے جیلوں میں ڈال دیں گے۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے پوچھ کر اپوزیشن سے میٹنگ کی تھی

FOLLOW US