Saturday May 18, 2024

پنجاب روزگار اسکیم سے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کرنے کا اعلان، سود کی شرح کیا ہو گی اور اپلائے کیسے کرنا ہے ؟ تفصیلات اس خبر میں

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کردیا جس کے تحت آسان شرائط اور کم شرح سود پر 30 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بٹن دبا کر پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا
کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کےقرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا وژن نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، اسکیم سے خواتین مرد اور خواجہ سرا بھی مستفید ہوسکیں گے

جب کہ چھوٹی صنعتوں کو بھی قرض دیا جائےگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے شعبدہ بازی اور کِک بیکس کے لیے منصوبے دیے،جب کہ پنجاب روزگار اسکیم عوام کے دل کی آواز ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ان کا فوکس روزگار کی فراہمی ہے ،اسکیم کا ہر ماہ جائزہ لےکر اس میں مزیدبہتری لائیں گے۔

FOLLOW US