Saturday May 18, 2024

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی سے دونوں وزارتیں واپس لے لی گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا، شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے، شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے۔ اسی طرح دو روز قبل بھی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر مشتمل پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ 1973ء کے آئین کے تحت شہریار آفریدی کو وزیر مملکت تعینات کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر شہریار آفریدی کی بطور وزیر مملکت سرحدی و ریاستی امور و انسداد منشیات تقرری واپس لے لی ہے۔

FOLLOW US