Monday May 13, 2024

شہبازشریف کی گرفتاری کی خبریں ۔۔۔!!! ن لیگ کی سینئرقیادت نے سر جوڑ لیے ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)شہبازشریف کی زیرصدارت(ن)لیگ کی سینئرقیادت کااجلاس ہوا،جس میں شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت ہوئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کی سینئر قیادت کااجلاس ہوا،اجلاس میں احسن اقبال، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ شہبازشریف کی ہائیکورٹ پیشی پرسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے پرمشاورت ہوئی۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑعوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان مجھے گرفتار کرناچاہتے ہیں۔لیگی رہنماایاز صادق نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قائدحزب اختلا ف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا،اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے۔ نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہبازشریف نے سینئرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگایاجاتا ہے، بتائیں میں نے آج تک مفاہمت سے کونسا ذاتی مفاد حاصل کیا، عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی محاذآرائی کی بات نہیں کی، ان کی تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں تھی جوآئین کے متصادم ہو۔ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں اس لیے انہیں قیادت سونپی، اے پی سی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمدہوگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیا جائے ،اب ہم حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔

FOLLOW US