Friday April 26, 2024

کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور بچ جانے والے ظفر مسعود کا دوبارہ پی آئی اے پر سفر

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ 22 مئی کو کراچی ائیر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہو گیا تھا، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس۔ 320 رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا اور لینڈنگ کی تیاری سے قبل پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور اسی دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں90 سے زائد مسافر سوار تھے۔اس افسوسناک واقعے میں خوش قسمتی سے 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی 3 سرجریاں کی گئیں۔

ظفر مسعود دوبارہ پی آئی اے پر سفر کر رہے ہیں۔ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی اثاثے پی آئی اے سے ایک بار پھر سفر کر رہا ہوں۔ ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔ اس کی بحالی کے لیے کام کرنا چاہئیے۔خواہش ہے کہ پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی بھرپور سپورٹ کی جائے۔ظفر مسعود نے کہا کہ پی آئی اے کے ماضی کی عظمت دوبارہ حاصل کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔اور یہ لوگوں کے اپنے اثاثوں پر یقین اور اعتماد کی بحالی کے ساتھ میری ذات کے لیے بھی ہے کہ سفر کے خوف سے نکلوں۔اسی وجہ سے ائیر لائن پر سفر کر رہا ہوں جس میں حادثے کا شکار ہوا۔ پی آئی اے نے بھی ظفر مسعود کو خوش آمدید کہا ہے۔اور کہا کہ ادارے کی ری سٹرچرنگ کی کوششوں میں پارٹنر اور پی آئی اے سے سفر ان کے غیر متزلزل یقین سے وہ امید کی علامت ہیں اور ہم سب کےلیے انسپائریشن ہیں۔ دیگر صارفین نے بھی صفر مسعود کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ خوفناک حادثے کے بعد دوبارہ اسی ائیر لائن پر سفر کرنا یقینا بہادری والا کام ہے۔

FOLLOW US